۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایران میں مقیم طلاب زائرین اربعین کے لئے شلمچہ بارڈر سے عراق داخلے کے متعلق رہنمائی

حوزہ / ایران میں مقیم غیر ملکی افراد کے لئے اس سال زیارت اربعین حسینی (ع) کے لئے شلمچہ بارڈر سے عراق جانا مشخص کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران میں مقیم غیر ملکی افراد کے لئے زیارت اربعین حسینی (ع) کے لئے شلمچہ بارڈر سے جانا مشخص کیا گیا ہے، ان افراد کی رہنمائی کے لئے چند اہم نکات ذکر کئے جا رہے ہیں:

1۔ اس سال جامعة المصطفی العالمیہ کے مسئولین کی زحمات کی وجہ سے الحمد للہ ایران میں مقیم طلبہ کے لئے زیارت اربعین پر جانے کے لئے اربعین اقامتی پاسپورٹ کا اجراء کیا گیا۔ جس کی بدولت بارڈر کراس کرنے میں الحمد للہ کوئی خاص مشکل پیش نہیں آ رہی۔

2۔ بذریعہ ٹرین خرمشھر پہنچنے والے افراد کے لئے اسٹیشن پر سے ہی دوسری ٹرین کے ذریعہ بارڈر پینچانے کا انتظام کیا گیا ہے اور بائی روڈ شلمچہ پہنچنے والوں کے لئے پارکنگ کے آخری سٹاپ پر سے بارڈر تک فری بس سروس فراہم کی جا رہی ہیں۔

3۔ ایرانی سائیڈ پر شروع میں 2 ۔ 3 جگہ اقامتی پاسپورٹ وغیرہ دیکھنے کے بعد جہاں مھر لگانے والے بوتھ لگے ہوئے ہیں وہاں بالکل دائیں سائیڈ والا بوتھ جو دراصل عراقیوں کی انٹری کے لئے مخصوص ہے، صرف وہیں سے ہی جامعة المصطفی والے طلبہ کو ایگزٹ دی جا رہی ہے جہاں اربعین اقامتی پاسپورٹ پر ایگزٹ مھر لگائی جاتی ہے۔

4۔ عراقی سائیڈ پر کسی بھی بوتھ سے انٹری کی مھر لگوا سکتے ہیں اور اس کے بعد باہر تھوڑا بہت سامان چیک کیا جاتا ہے۔

وہاں سے باہر نکل کر بائیں ہاتھ پر موجود گراج (بس اسٹینڈ) سے نجف اور دوسرے شہروں کی گاڑیاں ملیں گی۔

شلمچہ بارڈر سے نجف اشرف تک کا کرایہ:

۔ کوسٹر یا بس 12,000 دینار

۔ وین یا قیه 15,000 دینار

۔ جی۔ایم۔سی وغیرہ شخصی گاڑیوں کا کرایہ 25,000 دینار۔

التماس دعا

ایران میں مقیم طلاب زائرین اربعین کے لئے شلمچہ بارڈر سے عراق داخلے کے متعلق رہنمائی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .